کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے لنک روڈ پرڈمپر کی رکشے سے ٹکر میں خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔گلشن حدید میں ڈمپر کی رکشے سے ٹکر کے باعث رکشے میں سوار 6 افراد میں سے 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں مزید 3 افراد جان کی بازی ہارگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہے، جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے میتوں کو پنجاب میں احمد پور شرقیاں روانہ کرادیا گیا ہے، ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔