پشاور (نیوزڈیسک) بزرگ پختون شہری شادی کیلئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے پیچھے پڑگیا اور شادی کرانے کی بار بار درخواست کردی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے بتایا کہ بزرگ شادی کا مطالبہ کررہے ہیں اور سوال کے جواب میں بابا جی نے بتایاکہ ا±ن کی عمر 70 سال ہوگئی ہے ۔ سراج الحق نے جوابی مکالمہ کرتے ہوئے بتایاکہ آپ کی شادی کراﺅں یا نوجوانوں کی ، ستر سال کی عمر میں بھی آپ مجھ سے چاہتے ہیں کہ آپ کی شادی کرادوں۔سراج الحق سے شادی کرانے کی بار بار درخواست پرپیدا ہونے والی دلچسپ صورتحال پر حاضرین قہقہے لگاکر ہنستے رہے۔