لاہور (اےن اےن آئی) اسپےکر قومی اسمبلی سردار اےاز صادق نے کہاہے کہ پاکستان ،اےران اور سعودی عرب کے درمےان کشےدگی کم کرانے کےلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے مےں کامےاب ہوجائے گا ،مسلم لےگ( ن) کی حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلےز پر حل کرنے کےلئے دن رات اےک کیے ہوئے ہے اورآئندہ انتخابات مےں عوام کی عدالت مےں سر خرو ہونگے ، پارٹی کے کارکن ہمار اثاثہ ہےں انہےں ہر طرح کی مشاورت مےں اہمےت دی جائے گی ۔ ان خےالات کااظہارانہوںنے اسلا م پورہ مےں لےگی رہنماءسےد عظمت کی رہائش گاہ پر منعقد ہ کارکنوں سے تعارفی نشست خطا ب کرتے ہوئے کےا ۔ اس موقع پر اےم پی اے ماجد ظہور ، ملک فرقان غےاث، تارا بٹ ، سےد زےارت علی ،سےد شہرےار، رانا خالد، ملک منےر ،چودھری شاہد گجر ، شےخ شاہد ، عفی ملک ، محسن عرفان ،شہباز ارشد جٹ ، حافظ عامر ، راشد بھٹی ،رانا خالد ، شوکت بودی اور مرزاعاطف سمےت دےگر نے شرکت کی ۔ سردار اےاز صادق نے کہاکہ کارکنان ہر جماعت کی رےڑھ کی ہڈی ہوتے ہےں لےگی کارکنان نے پارٹی کا ہر اچھے اور برے وقت مےں ساتھ دےا اور پارٹی پر جب بھی مشکل وقت آےاتو کارکنان پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوئے اور انہی لےگی کارکنان کی وجہ سے مسلم لےگ (ن) کو تقوےت ملی اور جماعت مےں جدت آئی ۔ انہوںنے کہاکہ پروےز مشرف کے دور مےں کچھ لوگ کہتے تھے کہ مسلم لےگ (ن) ختم ہوگئی مگریہ انہی لےگی کارکنان کی وجہ سے جماعت مےں جان آئی اور وہی جماعت آج اقتدار مےں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی کارکنان سے ملنا اور مشاورت کرنا بہت ضروری ہوتا ہے کےونکہ ان سے ملاقات کرنے سے ہی ان کو درپےش مسائل کا پتہ چلتا ہے ۔ انہوں کہاکہ چےئرمےن ، وائس چےئرمےن اورکونسلر زکے منتخب ہونے سے ہمارے مسائل اور کافی حد تک حل ہونگے ۔ انہوںنے کہا پاکستان ےران اور سعودی عرب کے درمےان کشےدگی کم کرانے کےلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے مےں کامےاب ہوجائے گا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی















































