لاہور(نیوزڈیسک) لاہورمیں مختلف سواریوں کے کامیاب تجربوں کے بعد ہوائی سفاری کا بھی آغازکردیا گیا ۔والٹن ائیرپورٹ پرمختلف ہوابازکمپنیوں شوقین افراد کو سیسنا، چارٹراورہیلی کاپٹرمیں اسلام آباد اورمری کی فن رائیڈ پرلے جانے کے لئے تیار ہیں۔ پہلی آزمائشی پرواز پراسلام آباد جانے والے نہایت پرجوش نظرآئے۔پائلٹس کا کہنا ہے کہ کمرشل پروازوں کے مقابلے سیسنا طیاروں کا سفربیٹھنے والوں کے لیے منفرد اورخوشگوار تجربہ ہے۔اس سے قبل لاہورشہر کے ثقافتی مقامات کے لئے ڈبل ڈیکرسفاری بس کا تجربہ بھی انتہائی کامیاب رہاہے۔