منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

نمازجمعہ کاخطبہ،بڑی پابندی لگادی گئی،علماءکا شدید ردعمل

datetime 17  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)نمازجمعہ کے خطبہ،بڑی پابندی لگادی گئی،علماءکا شدید ردعمل،مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے سندھ حکومت نے نیا فارمولا تیار کر لیا، صوبائی مشیر مذہبی امور عبد القیوم سومرو کہتے ہیں، صوبے کی تمام مساجد میں جمعہ المبارک کا خطبہ وزارت مذہبی امور تحریر کرے گی، تاہم علما نے تجویز کو ناقابل عمل قرار دےد یاہے۔ سندھ کی مساجد میں ایک ہی خطبہ جمعہ ہو گا اور وہ بھی وزرات مذہبی امور تحریر کرے گی، سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی مشیر مذہبی امور عبد القیوم سومرو نے فارمولے کی تفصیلات بتائیں، کہتے ہیں وفاق سے تین ماہ سے مذاکرات چل رہے تھے۔جلد قانون سازی بھی ہو گی، تمام علمائے کرام پر مشتمل بورڈ خطبات تیار کریں گے۔ علما نے سندھ حکومت کے فارمولے کو اچھا اقدام تو قرار دیا لیکن اس پر عمل کے حوالے سے کئی سوال اٹھا دئیے۔ مفتی نعیم کہتے ہیں فارمولے پر عمل کیسے ہو گا۔ معروف عالم دین حاجی حنیف طیب نے سندھ حکومت کی تجاویز کو سرے سے ہی ناقابل عمل قرار دے دیا۔علما کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت روکنے کیلئے صرف تجاویز کے بجائے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…