اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے موسم کی خرابی کے باعث بٹگرام کا دورہ نہ کر نے پر مقامی لوگوں سے معذرت کرلی ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر پرواز نہیں کر سکتا تھا جس کی وجہ سے بٹگرام کا دورہ ممکن نہیں ہو سکا ،بٹگرام کا دورہ نہ کرنے پر مقامی لوگوں سے معذرت چاہتا ہوں ۔انہوں نے کہ بٹگرام میں ہائیڈرو پراجیکٹس لگنے پر خوشی ہے جس سے مقامی آبادی کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ پانی سے بننے والی بجلی پر نہ توزیادہ خرچ آتا ہے اور نہ ہی آلودگی ہوتی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ اگلے دو سالوں میں دس لاکھ لوگوں کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی ۔