پشاور (نیوز ڈیسک)کرپشن ، اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی روشنی میں صوبے کے نو شخصیات کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائدکرنے کی سفارشات وزارت داخلہ کو کردی گئی ہے وزارت داخلہ کی جانب سے نئے ای سی ایل پالیسی کے مرتب کرنے کے بعد صوبے کے نو شخصیات جن میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ بیوروکریٹس وغیرہ شامل ہیں کے بیرون ممالک ممکنہ طور پر فرار ہونے کے اقدامات کے روکنے کے لئے ان کے نام ای سی ایل فہرستوں میں شامل کئے جا رہے ہیں ۔وزارت داخلہ کو ارسا ل کردہ فہرستوں میں سفارشات کی گئی ہے کہ ان کیخلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ممکنہ گرفتاری کے خوف کے پیش نظر یہ شخصیات فرار ہوسکتے ہیں لہذا ان کے نام ای سی ایل فہرستوں میں شامل کئے جائیں ۔ان شخصیات کے خلاف تحقیقات شروع کی جا چکی ہے ۔