لاہور (نیوز ڈیسک )وفاقی وزیربرائے پورٹس اینڈ شپنگ و سینیٹر کامران مائیکل کی والدہ انتقال کرگئیں، ان کی مذہبی رسومات (بدھ )کے روز ادا کی جائیں گی۔وفاقی وزیربرائے پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل کی والدہ اور مسلم لیگ (ن )کے رہنما ایم ایل مائیکل مرحوم کی اہلیہ مریم مائیکل اتوار کے روز انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کے دو بیٹے اور بیٹی بیرون ملک مقیم ہیں جن کی واپسی پر آخری رسومات دل کشا گارڈن میں (بدھ) کے روز ادا کی جائیں گی۔