لاہور( نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے انٹر اپارٹی انتخابات میں رہنماؤں کے درمیان اختلافات کو شدید ہونے سے روکنے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انٹر اپارٹی انتخابات میں حصہ لینے والے رہنماپارٹی سے وابستگی اور اپنی کارکردگی سامنے لا سکیں گے لیکن انہیں ایک دوسرے کے خلاف غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے کی قطعاً اجازت نہیں ہو گی ۔ذرائع کے مطابق پہلے انٹرا پارٹی انتخابات میں بھی اس طرح کی شکایات سامنے آئی تھیں اور انتخابی عمل مکمل ہونے کے باوجود رہنماؤں کے درمیان رنجشیں دور نہیں ہو سکی تھیں۔ ذرائع کے مطابق رہنماؤں کے ایک دوسرے کے خلاف غلط پراپیگنڈا مہم کو روکنے کیلئے مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ایسا طرز عمل اختیار کرنے والے رہنماؤں کو قیادت کی طرف سے سخت تنبیہ کی جائے گی۔