اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی انگوٹھی کا معاملہ‘ کارکنان نے بھی عمران خان جیسی انگوٹھیاں بنوانا شروع کر دیں‘ کارکنان سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے عمران خان کی انگوٹھی بارے ایک دوسرے سے تفصیلات کا تبادلہ بھی کرتے رہے۔ ذرائع نے کو بتایا ہے کہ عمران خان نے انگوٹھی کیا بنوائی کہ اب کارکنان بھی دھڑا دھڑ یہ انگوٹھیاں بنوانا شروع کر دیں۔ انگوٹھیاں بنوانے والے کارکنان ایک دوسرے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نہ صرف بنائی گئی انگوٹھیاں دکھاتے رہے بلکہ اس حوالے سے دکانداروں بارے بھی بتاتے رہے۔