اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مونچھیں جو مردوں کا زیور سمجھی جاتی ہیں ایوان بالا میں مونچھوں والے ارکان اسمبلی کی تعداد 55 جبکہ کلین شیو ممبران کی تعداد 28 ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی 14 ، 14 ممبران کے ساتھ پہلے ، آزاد دوسرے عوامی نیشنل پارٹی اور جے یو آئی (ف) بالترتیب تیسرے نمبر پر ہیں ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے 4 ، بلوچستان نیشنل پارٹی کا ایک ، جماعت اسلامی ایک ، جے یو آئی ( ف ) 4، ایم کیو ایم 2 ، نیشنل پارٹی 3 ، مسلم لیگ(ق) 3 ، پی ٹی آئی 2 اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے 2 مونچھوں والے ارکان ہیں قومی اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) مونچھوں کی وجہ سے سب سے زیادہ 113 ارکان رکھتی ہے کلین شیو ممبران کی تعداد 35 ہے دوسرے نمبرپر پیپلزپارٹی کی تعداد 23 اور کلین شیو ممبران کی تعداد 9 ہے تیسرے نمبر پی ٹی آئی ہے جس کے پاس 19 مونچھوں والی شخصیات کلین شیو مبمران 7 ہیں ۔