اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ایس جی ایس، کوٹیکنا، اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں بریت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، عدالت عالیہ نے اپیلیں سماعت کے لئے منطور کر لی ہیں، جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بنچ احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت 18 جنوری کو کرے گا۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کی بریت کی درخواستیں منظور کی تھیں جو انہوں نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے دائر کی تھیں۔