پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان مشتاق غنی نے کہا ہے کہ پشاورمیں سکولوں کو سیکیورٹی کا جائزہ لینے کےلئے بند کیاگیاتھا،تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سکولوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لےں۔ہفتہ 16جنوری کو پشاور صدر میں سکولوں کی بندش کے حوالے سے صوبائی حکومت کے ترجمان مشتاق احمد غنی نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پشاور میں سکولوں کو اسلئے بند کیا گیا تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سکولوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لےں اور جہاں ضروری ہو اسے بہتر بنایا جا سکے۔ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔