اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارلحکومت اسلام آبادکی 27مخصوص بلدیاتی نشستوں میں سے 18 پاکستان مسلم لیگ نے جیت لی ہیں جبکہ تحریک انصاف نے9 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ اسلام آباد کی 27مخصوص بلدیاتی نشستوں پر 62امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ 50یونین کونسلز کے چیئر مینوں نے اس انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ نتائج کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ن)کے شیخ انصر نے میدان مار لیاہے جبکہ کسان اور مزدور کی2نشستوں پر) ن (لیگ اور ایک نشست پر پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی ہے۔یوتھ کی2نشستوں پر ن لیگ اور ایک نشست پر پی ٹی آئی کا امیدوار کامیاب ہواہے جس کے بعد اب ایوان میں مسلم لیگ(ن) کی واضح اکثریت ہوگئی ہے ۔