اسلام آبا(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی نےʼʼانٹرا پارٹی انتخاباتʼʼ سے قبل پارٹی کی مرکزی،صوبائی اور ضلعی سطح کی تمام تنظیمیں،نیشنل ایڈوائزری کونسل اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت پارٹی کے تمام ونگز تحلیل کردیئے ہیں ،تاہم پارٹی کے چیئرمین عمران خان،سیکرٹری مالیات اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات کو ان احکامات سے مستثنیٰ قرار دیا گیاہے۔ انٹرا پارٹی انتخابات کی تکمیل تک پارٹی کے تمام معاملات چیف الیکشن کمشنر،الیکشن کمیشن اور اس کے مقرر کردہ الیکشن کوآرڈ ینٹر ز کے سپردکر دیئے گئے ہیں، پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی نے اس حوالہ سے باضابطہ احکامات جاری کرد یئے ہیں ۔ جن کے مطابق پارٹی کی مرکزی،صوبائی اور ضلعی سطح کی تمام تنظیمیں،نیشنل ایڈوائزری کونسل اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت پارٹی کے تمام ونگز تحلیل کردیے ہیں ۔انٹرا پارٹی انتخابات کے دوران جلسے ،جلوس اور دیگر سرگرمیاں کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔