جیکب آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے جیکب آباد کے دورے کے دوران جب وہ بار کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنی گاڑی میں کورٹ سے باہر نکلے تو ایک نیم پاگل سخص نے انکا راستہ روک لیا جس پر سیکورٹی اہلکاروں نے انکو دبوچ لیا تو وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر مداخلت کرکے سیکورٹی اہلکاروں کو چھوڑ نے کی ہدایت کی جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے اس شخص کو بلا کر ایک ہزار روپے کا نوٹ دے دیا جس کے بعد وہ پاگل شخص خوشی خوشی میں وزیر اعلیٰ سندھ کے حق میں نعرے لگاتا ہوا چلا گیا۔