پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

مولانامسعود اظہرکوکب گرفتارکیاجائے گا،؟ کیارینجرز پنجاب میں آپریشن کرینگے ؟

datetime 16  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک ) وزیرِ قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو تفتیش کے لیے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ،مسعود اظہر کو تحویل یا حفاظتی تحویل میں تفتیش کے لیے لیا گیا ہے اور ثبوت ملنے کی صورت میں ہی انھیں گرفتار کیا جائے گا۔اپنے ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک بھارت کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ فلاں شخص اس پٹھان کوٹ حملے میں ملوث ہے۔ تاہم انھوں نے تصدیق کی کہ مولانا مسعود اظہر کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔جیشِ محمد کے سربراہ کی گرفتاری سے متعلق کیے جانے والے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’اگر مسعود اظہر براہ راست اس میں (پٹھان کوٹ حملے میں) ملوث نہیں تو مقدمہ تو ان کے خلاف ہوگا جو اس میں ملوث ہیں۔ صوبائی وزیرِقانون نے بتایا کہ نہ تو کوئی گرفتاری ہوئی اور ہی دفتر سیل ہوئے۔ حکومت نے صرف سیالکوٹ اور بہاولپور میں مولانا مسعود اظہر کے بھائی کے مدارس کو شک کی بنیاد پر بند کیا گیا ۔انھوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو تفتیش کے لیے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔ انھوں نے تصدیق کی کہ مولانا مسعود اظہر کو محکمہ انسداد دہشت گردی نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔صوبائی وزیرِ قانون نے ان خبروں کی تردید بھی کی کہ پنجاب میں رینجرز کو کسی بڑے آپریشن کے لیے ذمہ داری دی جا رہی ۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…