لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر ملکی امداد لینے والی این جی اوز کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا فیصلہ کر لیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی منظوری دیدی ، محکمہ سوشل ویلفیئر نے محکمہ خزانہ سے 10کروڑ روپے مانگ لیے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر ملکی امداد لینے والی این جی اوز کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا فیصلہ کر لیا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی تھرڈ پارٹی آڈٹ کی منظوری دیدی ہے اور اب اچھی شہرت کی حامل 4آڈٹ فرمز سے این جی اوز کا آڈٹ کرایا جائیگا ۔ اس حوالے سے 5ملین سے زائد کا کیپٹل رکھنے والی این جی اوز کے آڈٹ کے لئے فہرستیں بھی تیار کر لی گئی ہیں اور محکمہ سوشل ویلفیئر نے بھی محکمہ خزانہ سے 10کروڑ روپے مانگ لیے ۔ ذرائع کے مطابق 3ماہ میں تمام این جی اوز کا آڈٹ کر الیا جائے گا اور جون 2016ء سے قبل رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوا دی جائے گی ۔