پشاور (نیوز ڈیسک)ریلوے انتظامیہ نے 2000سے 2008تک معمولی غلطیوں پربرطرف ہونے والے دس ہزار سے زائد ملازمین کو بحال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں ریلوے کے چھوٹے ملازمین کو مختلف الزامات کے تحت برطرف کیاگیاتھا پشاور ڈویژن کے معمولی غلطیوں پربرطرف کئے جانے والے سات سو سے زائد ملازمین کو بھی بحال کردیاجائے گا۔ انہیں ایک یا دو غیر حاضریوں سمیت چھوٹے چھوٹے الزامات کے تحت برطرف کیا گیا تھا ۔ اور بڑی تعداد میں ان چھوٹے ملازمین کو مالی مراعات بھی نہیں دی گئی تھی اس کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے ان کی بحالی کا مکمل جائزہ لینے کے لئے وفاقی ریلوے کی نگرانی میں کمیٹی بھی قائم کی جا رہی ہے جن چھوٹے ملازمین کو بغیرٹھوس وجوہات کے برطرف کیا گیا تھا انہیں مراعات کے ساتھ بحال کیا جائے گا۔ تاہم ریلوے انتظامیہ نے اس سے لاعلمی کاا ظہار کیا ہے ۔