پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

بینظیرقتل کیس ٗمارک سیگل پرجرح کیلئے مشرف کے وکلاکونوٹس

datetime 16  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان پر20 جنوری کو جرح کیلئے ملزم جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکلاء کو نوٹس جاری کر دئیے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رائے محمد ایوب نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے مقدمہ میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکلاء بیرسٹر فروغ نسیم اور الیاس صدیقی ایڈووکیٹ کو امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان پر جرح کے لیے نوٹسز جاری کیے ۔مارک سیگل نے یکم اکتوبر 2015 کو وڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا اور عدالت کو جرح کے لیے 20 جنوری کو اپنی دستیابی سے آگاہ کیا تھا ۔اس حوالے سے راول پنڈی کے کمشنر آفس میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جہاں وکلاء واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں موجود امریکی صحافی سے جرح کریں گے ۔ مارک سیگل نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پرویز مشرف نے ان کی موجودگی میں بے نظیر بھٹو کو دھمکی آمیز ٹیلی فون کال کی۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…