ہری پور (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف نے بلین ٹری سونامی کو 85 فیصد کامیاب قرار دیا ہے ، خیبر پختونخوا میں درخت اگائے جارہے ہیں . پنجاب میں میٹر و بس اور اور نج ٹرین اگائی جارہی ہے۔بلین ٹری سونامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کے تحت اب تک ساڑھے گیارہ کروڑ درخت لگ چکے ہیں مارچ کے آخر تک 26 کروڑ درخت لگ چکے ہیں۔ پنجاب میں میٹر و بس اور اور نج ٹرین اگائی جارہی ہے ,راجن پور میں ن لیگ کے ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی نے محکمہ جنگلات کی زمین پر قبضہ کرلیا،چھانگا مانگا میں75 ہزار میں سے 70 ہزار بڑے درخت کاٹ دیے گئے،میانوالی میں 1948 کا لگایا گیا جنگل مکمل طور پر صاف کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان گلوبل وارمنگ والے 10 ملکوں میں آگیا ہے ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ہورہا ہے کہ کوئی حکومت درخت لگانے پر توجہ دے رہی ہے خیبر پختونخوا کو درخت اگانے کی مہم میں عالمی فنڈنگ ملے گی ،پختونخوا میں پچھلے دس سال میں 200 ارب روپے کے غیر قانونی طریقے سے درخت کاٹے گئے ہیں۔