جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

کراچی میں القاعدہ برصغیر کی بنیاد رکھی، گرفتار ملزم کا انکشاف

datetime 16  جنوری‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک) سی ٹی ڈی2کے ہاتھوں چند ماہ قبل گرفتار دہشت گرد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ القاعدہ برصغیرکی بنیادرکھی، ملزم برین واش کرنے کا ماہر ہے ، ملزم نے افغانستان میں عسکری تربیت حاصل کی تھی .۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم حافظ سعیداللہ برمی عرف رضوان ملاعرف چھوٹی دنیا کورنگی نمبر ایک ضیا کالونی کا رہائشی اور غیر شادی ہے، ملزم کوکاونٹر ٹیرارزمIIسعودآبادنے کورنگی سے7 اکتوبر 2015 کوگرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور2 دستی بم برآمدکرنے کا دعوی کیا تھا، ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی گارڈن میں ایکسپلوزو ایکٹ اوردہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 297/15 درج کی گئی تھی۔سی ٹی ڈیIIکے ایس ایس پی جنیدشیخ کے مطابق گرفتارملزم سعید اللہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے خلاف شہریوں کو جہاد کے لیے ورغلاتا تھا اور اشتعال انگیزپمفلٹ تقسیم کرتا تھا، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ کورنگی ضیا کالونی میں ہی پیدا ہوا تھا اور اسی علاقے میں واقعے مدرسہ محات ابی زراسلامی سے حافظ قرآن اور ناظرہ کے تعلیم حاصل کی تھی بعد ازاں اسی مدرسے میں بچوں کو دینی تعلیم دینا شروع کردی تھی۔ملزم نے انکشاف کیا کہ مدرسے میں اس کی محمد ناصر، زبیر اور عبد الغنی سے ملاقات ہوئی تھی، کافی دنوں تک ایک دوسرے سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہا اور باہمی مشاورت کے بعد ملزم نے عبد الغنی کی سربراہی میں القاعدہ برصغیرپاکستان کی بنیاد رکھی اور35 افراد پر مشتمل اپنا گروپ بنا لیا ، گروپ کا کام تھا کہ لوگوں کو جہاد کی لیے تیار کرنا اور شہر میں پمفلٹ تقسیم کرنا ، ملزم نے بتایا کہ سال 2012 میں وہ اپنے گروپ کے امیرعبدالغنی کے کہنے پرکوئٹہ سے آگے جنگل بارڈر کے علاقے سے گزرتا ہوا افغانستان کے صوبیہلمند پہنچا جہاں سے اسے برمچہ کیمپ میں لے جایا گیا۔ملزم نے انکشاف کیاکہ برمچہ عسکری کیمپ کے سربراہ جواد بھائی کواس نے اپنے امیرعبد الغنی کاخط دیا بعد ازاں اسے جواد بھائی کی سربراہی میں ہرقسم کی لڑائی کے گرسکھائے گئے جبکہ چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی40 دن کی تربیت دی گئی، تربیت حاصل کرنے کے بعدوہ واپس کراچی آگیا۔ایس ایس پی جنید شیخ نے دعوی کیاکہ گرفتار ملزم سعید اللہ کورنگی، عوامی کالونی، زمان ٹاون، ابراہیم حیدری اورکورنگی صنعتی ایریا تھانوں کی پولیس موبائلوں پرحملوں میں براہ راست ملوث ہے، ملزم نے ہلمند کے برمچہ کیمپ میں برین واش کرنے کی تربیت حاصل کی تھی اوراب وہ کراچی میں اپنے دیگر ساتھیوں کوبھی برین واشنگ کی تربیت دیتا تھا۔ ایس ایس پی جنیدشیخ کاکہناتھاکہ ملزم سعید اللہ کی گرفتاری سے القاعدہ برصغیر پاکستان کی کمر ٹوٹ گئی ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے متعدد ساتھی افغانستان فرار ہوگئے جس کے بارے میں وزارت داخلہ کو اطلاع کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…