سرگودھا (نیوز ڈیسک) ٹرانسپورٹروں نے سرگودھا اور لاہور کے درمیان 370 روپے سے کرایہ کم کرکے 160 روپے تک کردیا ہے مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے درمیان مقابلے کی باعث کرایوں میں کمی کی گئی مسافروں کا کہنا ہے کہ 160 روپے کرائے میں بھی ٹرانسپورٹر یقیناًکما رہے ہیں کوئی بھی کمپنی خسارے کا کاروبار نہیں کرتی حکومتی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ٹرانسپورٹر 370 روپے کرایہ وصول کرکے عرصہ دراز تک شہریوں کو لوٹتے رہے ہیں کسی بھی متعلقہ ادارے خصوصاً سیکرٹری آر ٹی اے نے اس کا نوٹس نہ لیا ایسے سیکرٹری آر ٹی اے کو کڑی سزاء دینی چاہیئے جو سرکاری خزانے سے تنخواہ اور مراعات تو حاصل کررہا ہے مگر اپنی ڈیوٹی دیانتداری سے پوری نہیں کررہا ہے مسافروں کا کہنا ہے کہ وہی گاڑیاں جن کا کرایہ قبل ازیں 370 تھا اب 160 سے 190 روپے تک کردیا گیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹرانسپورٹر شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور یہی صورتحال دیگر شہروں کو چلنے والی ٹرانسپورٹ کی ہے جنہوں نے من پسند کرائے رکھے ہوئے ہیں حقیقت میں کرائے بہت کم ہیں اگر سیکرٹری آر ٹی اے دیانتداری سے نمایاں جگہ پر کرائے نامے نصب کروائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ شہری ٹرانسپورٹروں کے ہاتھوں لٹنے سے بچ سکتے ہیں۔
بس مسافروں کی موجیں لگ گئیں ‘کرائے آدھے ہو گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی



















































