کوئٹہ (نیوزڈیسک ) سوئس حکام نے نواب اکبر خان بگٹی کے پوتے براہمدا غ بگٹی کوسیاسی پنا ہ دینے کی درخواست مستر د کردی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے سابق گورنر سابق وزیر اعلیٰ نواب اکبر خان بگٹی کے پوتے براہمداغ بگٹی کو سوئس حکام نے سیاسی پنا ہ دینے کی درخواست 5سال زیر غور رکھنے کے بعد مسترد کردی براہمداغ بگٹی کو سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اپیل کرنے کا حق حاصل ہیں براہمداغ بگٹی اس وقت جینوا میں اپنی والدہ اہلیہ اور بچوں سمیت مقیم ہے تاہم ان کی سرگرمیاں محدود ہیں واضح رہے کہ پاکستان نے ان کی تنظیم کو دہشتگرد قرار دے رکھا ہے اور سوئس حکام نے ان کی تنظیم کو دہشتگردہونے کی بناءپر ان کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی ہے ۔