پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کا ایسا اقدام جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 16  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ حکومت انسداد دہشت گردی عدالت سمیت کہیں بھی زیر سماعت مقدمہ ختم کراسکے گی ، سندھ اسمبلی نے کرمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل منظور کرلیا ، اپوز?شن جماعتوں کا ایوان میں احتجاج ، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔سندھ اسمبلی کا ایوان ایک مرتبہ پھر گرم ماحول کے ساتھ شورشرابے سے بھرپور رہا۔ حکومتی بنچ نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور شورشرابے کریمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرالیا۔ترمیم کے تحت حکومت سندھ عدالتوں بشمول انسداد دہشت گردی کی عدالت سے بھی کوئی مقدمہ ختم کرسکتی ہے۔سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت ڈیڈھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے نکتہ اعتراض پر بولنا چاہا ڈپٹی اسپیکر نے اجازت نہ دی۔ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی اس معاملے پر سیٹوں سے کھڑے ہوگئے اور احتجاج کیا۔ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے روکنے کے باوجود بھی متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اپنی سیٹوں پر نہ بیٹھے اور شور شرابا کرتے رہے۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا اور ایم کیوایم کی رکن ہیر اسماعیل سوہو میں تندوتیز جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ فنکشنل لیگ کی رکن نصرت سحر عباسی اور ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے درمیان اپوزیشن کو بات نہ کرنے دینے پر بھی نونک جھونک ہوئی۔ایوان میں سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کریمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل پیش کیا جس کے تحت ریاست کسی بھی عدالت بشمول انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت مقدمہ ختم کر سکتی ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے اس بل پر شدید احتجاج کیا گیا۔شورشرابے میں سرکاری بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔بعد میں اسپیکر نے اجلاس پیر کی صبح تک ملتوی کردیا۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…