پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

زلزلہ دوبارہ آنے کی پیش گوئی ہوگئی

datetime 16  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)زلزلہ پیما ماہرین نے ایک ایسے تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی ہے جو دنیا میں کہیں بھی اور کسی بھی وقت آ سکتا ہے، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس زلزلے کا خطرہ ہر وقت منڈلا رہا ہے جو کئی لاکھ انسانوں کی جان لے سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلہ پیما ماہرین نے اس سے قبل دعوی کیا تھا کہ شمالی امریکہ کی ویسٹ کوسٹ تباہ کن زلزلے کی زد میں ہے جو پورے امریکہ کو دہلا سکتا ہے۔ رواں سال کی شروعات سے لے کر اب تک اس ریجن میں ایک ہزار سے زائد زلزلے محسوس کئے جا چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں لاس اینجلس کوسٹ میں 4.7ریکٹر سکیل کا زلزلہ آیا تھا۔زلزلہ پیما ماہر ڈاکٹر راجر موسن کا کہنا ہے کہ کوئی بھی اس بات کی پیشگوئی نہیں کر سکتا کہ تباہ کن زلزلہ کب آئے گا تاہم اس کا آنا ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک زلزلہ پیما ماہر ہونے کی حیثیت سے آپ کبھی نہیں جان سکتے کہ دنیا کے کس حصے سے آپ کو زلزلے کی اطلاع مل جائے۔ تباہ کن زلزلہ بغیر کسی وارننگ کے کبھی بھی اور کہیں بھی آ سکتا ہے۔ ڈاکٹر موسن کا کہنا ہے کہ نیپال اور ایران دنیا کے خطرناک ممالک ہیں جہاں تباہ کن زلزلے آنے کا خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے۔ انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ امریکی شہر نیویارک میں بھی مہلک ترین زلزلہ آنے کا خطرہ موجود ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تباہ کن زلزلے سے ایسی بھیانک سونامی آنے کا خطرہ ہے جو 700 میل تک امریکہ کے شمال مغربی علاقے کو بہا کر لے جائے گا۔یونیورسٹی آف لندن کے ڈاکٹر مرہان کیشہی کا دعویٰ ہے کہ ایسا تباہ کن زلزلہ آنے کا خطرہ موجود ہے جو صرف امریکہ میں رہنے والے 20 ملین افراد کی جانیں نگل لے گا۔ انہیںڈر ہے کہ یہ زلزلہ اتنا خطرناک ہوگا کہ اس سے شمالی اور جنوبی امریکہ علیحدہ ہو جائیں گے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…