بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

معروف جج کوبڑاصدمہ

datetime 15  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک )لاہورہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کے داماد ایڈووکیٹ اظہر حمید حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ جناز گاہ بہاولپور روڈ میانی صاحب میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے مسٹر جسٹس اقبال حمید الرحمان، مسٹر جسٹس منظور احمد ملک، مسٹر جسٹس سردار طارق مسعود، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن، مسٹر جسٹس خالد محمود خان، مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار، مسٹر جسٹس یاور علی، مسٹر جسٹس انوار الحق، مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان ،مسٹر جسٹس مامون الرشید شیخ ، مسٹر جسٹس علی باقر نجفی، مسٹر جسٹس عاطر محمود، مسٹر جسٹس شاہد بلال حسن،مسٹرجسٹس عابد عزیز شیخ،مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا اور مسٹر جسٹس شاہد جمیل سمیت عدالت عالیہ کے دیگر جج صاحبان، سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس خلیل الرحمان خان، سابق جج سپریم کورٹ اعجاز احمد چودھری، لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج شیخ نجم الحسن اور عبد الستار اصغر، عدالت عظمیٰ و عدالت عالیہ کے ریٹائرڈ جج صاحبان، رجسٹرار ہائی کورٹ طارق افتخار احمد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور، جوڈیشل افسران، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، لاہور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن اور لاہور بار ایسو سی ایشن کے موجودہ اور سابق صدور و دیگر عہدیداروں، وائس چیئر مین پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ، سینئر قانون دان حامد خان، اکرم شیخ، احمد اویس، رمضان چودھری، اظہر صدیق سمیت سینئر وکلاء4 سیاسی و سماجی رہنما?ں، عدالت عالیہ کے افسران، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کی عمر چھیالیس برس تھی۔ مرحوم نے سوگواران میں ایک بیٹی، دوبیٹے اور بیوہ شامل ہیں۔ مرحوم ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اشعر حمید کے چھوٹے بھائی تھے۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کل مورخہ سولہ جنوری بوقت سہ پہردو بجے 44۔G نزد ڈاکٹر ہسپتال جوہر ٹا?ن لاہور میں شروع ہو گی، جبکہ دعا تین بجے ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…