اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاک چین اقتصادی راہ داری پر وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مختلف سیاسی رہنماؤں نے اظہار خیال کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے سامنے اپنے تحفظات رکھ دیے،راہ داری کو کالا باغ ڈيم جیسا منصوبہ نہیں بننے دیں گے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کوئی بھی راہ داری منصوبے کی ناکامی نہیں چاہتا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام جماعتوں نے مشاورتی عمل پر اظہار اطمینان کیا۔