اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

اسلام آباد کے میئر اور 3ڈپٹی میئر کا انتخاب جنوری کے آخری ہفتے میں متوقع

datetime 15  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 27 مخصوص نشستوں پر الیکشن ہفتے کو ہو گا میئر اور 3 ڈپٹی میرز کا انتخاب رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 27 مخصوص نشستوں پر الیکشن 16 جنوری کو ہو گا ٗ میئر اور 3 ڈپٹی میرز کا انتخاب جنوری کے آخری ہفتے میں متوقع ہے ٗ27 مخصوص نشستوں پر پولنگ 16 جنوری کوہوگی ٗووٹرز 50یوسیز کے چیئرمین ہیں،جنہوں نے 17خواتین،3کسان مزدور،3نوجوان،3اقلیتی اور ایک ٹیکنو کریٹ نمائندے کا انتخاب کرنا ہے جس کیلئے صبح 9سے شام 5بجے کا وقت رکھا گیاپولنگ اسٹیشن ایف ایٹ فور میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائزہے۔مخصوص نشستوں پر انتخابات میں مسلم لیگ (ن )اور تحریک انصاف میں مقابلہ ہو گا ۔مسلم لیگ (ن)کے ذرائع کے مطابق آزاد کی شمولیت کے بعد ان کے یو سی چیئرمینز کی تعداد 31 ہو چکی ہے ٗ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اس کے 18 چیئرمین ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر انتخابات کا نتیجہ ریٹرننگ افسر 18 جنوری کو جاری کریگا اس کے بعد ایکٹ اور رولز کے مطابق الیکشن کمیشن میٹروپولیٹن کے 1 میئر اور3 ڈپٹی میئرز کے انتخاب کا شیڈول جاری کریگا یہ الیکشن جنوری کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…