لاہور (نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو تفتیش کیلئے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ مسعود اظہر کو تحویل یا حفاظتی تحویل میں تفتیش کیلئے لیا گیا ہے اور ثبوت ملنے کی صورت میں ہی انھیں گرفتار کیا جائے گاصوبائی وزیرقانون نے بتایا کہ نہ تو کوئی گرفتاری ہوئی ہے اور ہی دفتر سیل ہوئے ہیں حکومت نے صرف سیالکوٹ اور بہاولپور میں مولانا مسعود اظہار کے بھائی عبدالرؤف کے مدارس کو شک کی بنیاد پر بند کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو تفتیش کے لیے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔ انھوں نے تصدیق کی کہ مولانا مسعود اظہر کو محکمہ انسداد دہشت گردی نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔صوبائی وزیر قانون نے ان خبروں کی تردید بھی کی کہ پنجاب میں رینجرز کو کسی بڑے آپریشن کے لیے ذمہ داری دی جا رہی ہے۔