ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان اپنی سر زمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیگا ‘اسحاق ڈار

datetime 15  جنوری‬‮  2016 |
اسلام آباد (نیو زڈیسک)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سر زمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیگا ٗ سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے ۔ ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے ٗ بھارت میں ہونے والے پٹھانکوٹ کے واقعے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اس حوالے سے ایک 6 رکنی سپیشل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے، جسے ضرورت پڑی تو تحقیقات کیلئے بھارت بھی بھیجا جائے گا۔ معاملات کو قانون کے مطابق آگے بڑھائیں گے، گزشتہ روز کچھ گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا باب چاہتے ہیں اور ہمارے وزیراعظم محمد نواز شریف کا تو وژن ہی امن ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور پرامن پاکستان کے ساتھ ساتھ پرامن خطے کے بھی خواہاں رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ حالیہ کارروائیوں کے مثبت نتائج نکلیں گے اور دونوں ملک تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہاکہ پاک چین دوستی شہد سے زیادہ میٹھی، سمندر سے زیادہ گہری اور پہاڑوں سے اونچی ہے، چین کی پاکستان میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی شکل میں تاریخی سرمایہ کاری کی وجہ سے دوسرے ممالک بھی اب پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کیساتھ بھی ہماری بات چیت جاری ہے اور وہ بھی یہاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، کویت اور جاپان کے اداروں نے بھی یہاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کااظہار کیا ہے جو مثبت قدم ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف تمام قومی معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیتے ہیں اور یہی انکی ہدایات بھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج کا پاکستان 2013ء کے پاکستان سے کافی بہتر ہے جس کی معیشت کے استحکام کا عالمی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں جو خوش آئند ہے، ہم اپنے دور حکومت میں ملکی معیشت کے استحکام کیلئے کوشاں ہیں اور پرعزم ہیں کہ اپنے نیک مقاصد میں ضرور کامیاب ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…