مری(نیوز ڈیسک) مری کے علاقے جھیکاگلی میں کمرے میں گیس بھرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گے ۔تفصیلات کے مطابق جمہ کے روز مری کے نواحی علاقے جھیکاگلی میں ہوٹل کے کمرے میں میاں بیوی مردہ حالت میں پائے گئے۔ہوٹل انتظامیہ نے واقعے کی اطلا ع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق مرنے والے میاں بیوی کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ مرنے والے سردی سے بچنے کے لیے گیس ہیٹر جلا کر سو رہے تھے کہ گیس کی فراہمی معطل ہونے سے کمرے میں گھٹن ہو گئی جس کی وجہ سے دونوں کی موت واقع ہو گئی۔