بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

انٹراپارٹی انتخابات،تحریک انصاف کی مرکزی،صوبائی اور ضلعی سطح کی تمام تنظیمیں تحلیل

datetime 15  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی ،صوبائی اور ضلعی سطح کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی گئیں ،چھ ہفتوں تک جاری رہنے والی رکنیت سازی مہم کے باضابطہ آغاز کابھی اعلان کر دیا گیا ،انتخاب میں حصہ لینے والوں کےلئے ابتدائی طور پر ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا گیا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مرکزی ،صوبائی اور ضلعی سطح کی تنظیمیں تحلیل کر دی گئی ہیں،نیشنل ایڈ وائزری کونسل اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت پارٹی کے تمام ونگزبھی تحلیل کر دئیے گئے ہیں تاہم چیئرمین تحریک انصاف، سیکرٹری مالیات اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے اس سے مستثنیٰ ہوں گے ۔ انٹرا پارٹی انتخابات کی تکمیل تک پارٹی کے معاملات چیف الیکشن کمشنر ، الیکشن کمیشن اور اس کے مقرر کر دہ الیکشن کوارڈ ی نیٹرز کے سپرد ہوں گے۔ انٹر اپارٹی انتخابات کے دوران جلسے ، جلوس اور دیگر سر گرمیاں کم سے کم رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ناگزیر سیاسی سر گرمیوں کے لئے چیئرمین تحریک انصاف کو جماعتی انتخابات میں حصہ نہ لینے والے اراکین پارلیمان کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت ہوگی ۔ پارٹی انتخابات لڑنے کے خواہشمند رہنماﺅں پر پارٹی دفاتر اور دیگر پارٹی سہولیات کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی ۔ چھ ہفتوں تک جاری رہنے والی رکنیت سازی مہم کے باضابطہ آغاز کابھی اعلان کر دیا گیا ۔ رکنیت سازی مہم کا اطمینان بخش حصہ ہوتے ہی انتخابی شیڈول جاری کر دیا جائے گا ۔ جعلی ووٹوں کے اندراج کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…