لاہور( این این آئی )سعودی عرب میں مقیم متعدد پاکستانی ” ورک پرمٹ“ میں توسیع نہ ملنے اور ڈی پورٹ کئے جانے کے خدشات کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں،سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے اہل خانہ 17جنوری کو شملہ پہاڑی چوک میں مظاہرے کر کے حکومت سے نوٹس لینے اور مداخلت کا مطالبہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایسے لوگ جو سعودی عرب میں قانونی طور پر موجود ہیں لیکن انہوں نے سعودی حکومت سے اجازت لئے بغیر حج کیا ۔حکومت کی طرف سے ایسے افراد کی نشاندہی کی گئی ہے اور جب مذکورہ افراد ”ورک پرمٹ“ کی مدت ختم ہونے پر توسیع کے لئے گئے تو انہیں ”ورک پرمٹ “ میں توسیع نہیں دی جا رہی اور انہیں واپس ان کے وطن بھیجا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں مقیم متعدد پاکستانی سعو دی حکومت کے اس فیصلے سے شدید پریشان ہیںاور انہوں نے پاکستانی حکومت سے بھی مداخلت کی اپیل کی ہے۔