لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ پنجاب کے اندر سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس آپریشن ، رینجرز معاونت کرے گی۔پنجاب میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افرادکی بڑھتی کارروائیوں کےپیش نظربڑے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، آپریشن میں ضرورت پڑنے پر پاک فوج سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔پنجاب کے اندر سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس آپریشن کریں گی جبکہ صوبائی سرحدوں پر رینجرز اور پیرا ملٹری فورس معاونت کریں گی۔