اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان موٹرویزکے ترجمان نے کہاہے کہ شہری بلاضرورت موٹروے پرسفرنہ کریں ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق موسم سرماکی وجہ سے موٹروے پردھند میں اضافے کے باعث شہری بلاضرورت سفرنہ کریں ۔ترجمان کے مطابق پنڈی بھٹیاں سے ٹھوکرنیازبیگ تک دھند میں اضافہ ہوگیاہے اور پنڈی بھٹیاں سے ٹھوکرنیازبیگ تک حدنگاہ کم ہوکررہ گئی ہے جس کی وجہ سے سفرکرنے میں مشکل پیش آسکتی ہے ۔