پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

اگرکوئی جمشید دستی آجائے تو۔۔۔ن لیگی سینیٹرنے ایوان میں نیاسوال کھڑاکردیا

datetime 14  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر مولانا عطاءالرحمان نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے قانون کے مطابق نہیں چل سکتے خلاف ورزی کو فخر سمجھتے ہیں ۔ کون سا ممبر 62-63 پر عمل کرتا ہے ۔ نیب میں کم ریکوری سیاستدانوں اور زیادہ ریکوری فوج سے ہوئی ۔ ہمیں چاہئے کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق زندگی گزاریں 62-63 ہی کافی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہارسینیٹ کے اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہاکہ آئین میں سب کچھ ہے کمیٹی صرف اس لئے بنائی جا رہی ہے کہ ہم دنیا کو بتائیں کہ ہم نے خود کو پابند کر لیا ہے ۔ گزارش ہے کہ اسے اپنی بدنامی کا سبب نہ بنائیں ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا کہ اگر ملک میں جرائم ہیں تو اس کا کیا مطلب ہم جرائم پر بات ہی نہ کریں ہمارا سماج معاشرہ اور میڈیا اتنا منفی بھی نہیں ہے سیاستدانوں کے بارے میں تاثر ہے کہ وہ اپنے مفادات کیلئے قوانین بناتے ہیں ہمیں یہ قانون بھی بنانے چاہئے ۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ سینیٹرز ایک ایک کر کے ایوان سے نکل جائیں گے اگر کوئی ایک جمشید دستی آ جائے تو ہم کہاں جائیں گے ۔ چیئرمین خود پر بڑی پابندی لگائی جا رہی ہے انہوں نے چئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ نے بہت اچھے کام کئے ہیں خدا کیلئے یہ اچھا کام چھوڑ دیں ہمیں ایوانوں میں رہنے دیا جائے ۔ ہر روز 40-50 درخواستیں آ جائیں گی پھر کیا ہو گا اس موقع پر چیئرمین سینینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ یہ کمیٹی میں نے نہیں اس ایوان نے بنائی ہے کمیٹی نے ڈرافٹ کو متفقہ طور پر منظور کیا صرف دو چیزوں پر اختلاف رائے تھا اگر ایوان انکی منظوری دے گا تو ہم اس کو شامل کرینگے اس کے بعد انہوں نے ایوان سے رائے لی کہ قواعد میں ترمیم لے کر آئیں یا نہیں جس پر اراکین نے ہاں میں جواب دیا اس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے دوسری ترمیم پیش کی اور کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا کردار ہونا چاہئے کہ نہیں جس کی اراکین نے ہاںمیں رائے دی جس کے بعد قواعد میں ترمیم کو منظور کر لیا گیا ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…