لاہور(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ ملک کے بیشتر علاقوں پنجاب، خیبرپی کے، کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا میں مطلع ابرآلود رہے گاجبکہ پنجاب کے اکثر میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی۔جبکہ آج سب سے زیادہ سردی سکردو میں ہے جہاں پارہ منفی دس تک گر گیا. گوپس اور ہنزہ میں درجہ حرارت منفی چھے، پاراچنار اور استور منفی پانچ، قلات اور مالم جبہ منفی چار، کالام، دالبندین، کوئٹہ اور دیر منفی تین، گلگت منفی دو جبکہ مری، چترال، ڑوب اور راولاکوٹ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا ہی امکان ہے تاہم آج رات اسلام آباد،راولپنڈی اورخیبرپختونخوا کے علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے. پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔