بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

شہبازشریف 8سال جنرل اشفاق اور کامران کیانی کیخلاف کیوں خاموش رہے؟

datetime 14  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شکر ہے کہ شہبازشریف کے منہ سے 8 سال بعد تو یہ سچ نکلا کہ لاہور رنگ روڈ کی تعمیر پرویزالٰہی کا منصوبہ تھا۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے ملاقات کے دوران شہبازشریف کے اس بیان کے بارے میں سوالات کا جواب دے رہے تھے کہ رنگ روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ سابق آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی کے بھائی کامران کیانی کو پرویزالٰہی حکومت نے دیا تھا۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ شہبازشریف جنرل اشفاق پرویزکیانی اور کامران کیانی کے خلاف اتنی دیر یعنی 8سال کیوں خاموش رہے۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ جہاں تک بنی تھی اس سے آگے اس منصوبہ میں توسیع کا کام شروع نہیں کیا جا سکا کیونکہ شریف برادران کی اپنی زمینیں اس کی زد میں آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت میں وزیراعلیٰ کے سر یا انگلی ہلانے سے فیصلے نہیں ہوتے تھے اور نہ ہی میں خود ٹھیکے وغیرہ دیتا تھا بلکہ مجھے تو ٹھیکہ داروں کا کوئی پتہ نہیں ہوتا تھا اور یہ تمام کام شفاف نظام کے تحت کیا جاتا تھا اسی طرح رنگ روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ بھی پری کوالیفکیشن کے بعد میرٹ پر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نہ ہی چیف منسٹر کا کام ہے کہ وہ ٹھیکیدار کو جانتا ہو، یہی وجہ ہے کہ میری حکومت نے 55ہزار کلومیٹر سڑکیں، رنگ روڈ، انڈر پاس بنائے لیکن مجھے ٹھیکیداروں کا پتہ نہیں تھا، بلکہ ایک شفاف سسٹم کے تحت ٹھیکے دیتے ہوئے دیکھا جاتا تھا کہ کرپشن یا کوئی سرکاری ملازم اس میں ملوث نہ ہو۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ میرے دور میں ہر کام اوپن ہوتا تھا اب تو اربوں روپے کے اورنج لائن منصوبہ کی دستاویزات بھی ابھی تک سامنے نہیں لائی گئیں، موجودہ ٹھیکیداری نظام کرپشن پر مبنی ہے اور کسی نظام کے بغیر وزیراعلیٰ گھر بیٹھے ٹھیکے دیتے ہیں۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اورنج لائن میں لوگوں کے مکان، دکانیں، بلڈنگیں، روزگار چھینا جا رہا ہے، متاثرین واویلا کر رہے ہیں لیکن کوئی ان کی سننے والا نہیں، ہم نے رنگ روڈ اور دیگر منصوبے بنائے لیکن ایک بھی متاثرہ شخص کے احتجاج کی نوبت نہیں آئی کیونکہ مارکیٹ ریٹ سے ڈبل رقم ادا کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…