لاہور(نیوز ڈیسک)مفتی اعظم پاکستان کی کرکٹ کھیلتے ہوئے کی ایک تصویر کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مفتی اعظم پاکستان تقی عثمانی کی ایک تصویر گردش کر رہی ہے جسے کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ مذکورہ تصویر میں مفتی اعظم پاکستان کرکٹ کھیلتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ یہ تصویر سکردو کے معروف سیاحتی مقام شنگریلا جھیل کے قریب لی گئی ہے۔اس تصویر کی پذیرائی حاصل کرنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ عمومی طور پر پاکستان میں علماء4 کرام کی جانب سے کرکٹ کے کھیل کو ٹھیک نہیں سمجھا جاتا۔ تاہم اب مفتی اعظم پاکستان کی اس تصویر نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ کرکٹ کے کھیل پر علماء کرام کی جانب سے اعتراض کیے جانے کے باوجود مدارس کے طلباء میں یہ کھیل سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر کے بچوں، بزرگوں اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد میں کرکٹ کا کھیل سب سے زیادہ مقبول ہے۔