ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

قومی ترانے کے خالق ’حفیظ جالندھری ‘ کا116واں یوم پیدائش

datetime 14  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)قومی ترانے کے خالق نامور شاعر ابوالاثر حفیظ جالندھری کا 116واں یوم پیدائش آج پورے عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ابوالاثر حفیظ جالندھری 14جنوری 1900ءکو بھارت کے علاقے جالندھر میں پیدا ہوئے اور آزادی کے بعد انہوں نے لاہور کی جانب نقل مکانی کر لی۔حفیظ جالندھری معروف شاعر اور نثر نگار تھے انکی شاعری مذہبی ،حب الوطنی اور لوک گیتوں پر مشتمل تھی،انہوں نے پاکستان کا قومی ترانہ تخلیق کیا جبکہ آزاد کشمیر کا قومی ترانہ بھی حفیظ جالندھری نے ہی تحریر کیاہے۔حفیظ جالندھری نے تحریک آزادی میں بھی بھر پور انداز میں حصہ لیا، انھوں نے آزادی کی تحریک کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی انقلابی شاعری کو ذریعہ بنایا۔انہیں تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیاابوالاثر حفیظ جالندھری 21دسمبر 982 1کو 82 بر کی عمر میں انتقال کر گئے مگر چاہنے والوں کے دلوں کو آج بھی ان کی شاعری گرما دیتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…