اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سعودی رائل کورٹ کے وزیر اور مشیر احمد الخطیب نے جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے سعودی مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتی ہے۔ انہوں نے سعودی وزیر کو پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص توانائی اور ادویات سازی کی صنعت میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا اور سعودی حکومت پر زور دیا کہ وہ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں اور سرکاری اداروں کی ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے حوصلہ افزائی کرے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک اقتصادی اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کی ترقی کے حکومتی منصوبے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے توجہ کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرے گا۔ اس موقع پر احمد الخطیب نے سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی عرب کی حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کیلئے سعودی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔
وزیر خزانہ سے سعودی رائل کورٹ کے وزیر اور مشیر احمد الخطیب کی ملاقات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کا جی پی فنڈ کتنا ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری
-
پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول میں تبدیلی



















































