لاہور(نیوزڈیسک) پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تین خواتین کے اپنے بچوں سمیت شام جا کر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ میں شامل ہونے کی اطلاعات کی تصدیق کر دی ، پولیس سمیت دیگر حساس ادارے متحرک ہو گئے اور مبینہ طور پر داعش میں شمولیت کیلئے شام جانے والی دو خواتین فرحانہ حامد اور بشریٰ چیمہ عرف حلیمہ آپا کے شوہر وں کو حراست میں لے کر تحقیقات کےلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ بی بی سی کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے درالحکومت لاہور میں پولیس نے تین خواتین کے اپنے بچوں سمیت شام جا کر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ میں شامل ہونے کی اطلاعات کی تصدیق کر دی ہے۔ان افراد کے اغوا ءکی ایف آئی آر چند ماہ قبل ٹاﺅن شپ، وحدت کالونی اور ہنجروال کے تھانوں میں درج کروائی گئی تھیںتاہم اب پولیس کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یہ معلومات ملی ہیں کہ یہ لوگ کراچی اور گوادر کے راستے ایران سے شام گئے ہیں تاکہ دولت اسلامیہ میں شامل ہو سکیں۔لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس کے پاس تو ان کے اغوا ءکی ایف آئی آر درج تھی لیکن اب ان میں سے کچھ خواتین کا رابطہ اپنے گھر والوں سے ہوا ہے جنہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یہ اطلاع دی ہے کہ وہ اغوا ءنہیں ہوئیں بلکہ اپنی مرضی سے شام گئی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی کی مزید تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ خواتین کراچی اور گوادر کے راستے ایران سے شام گئیں تاکہ داعش کے لیے کام کر سکیں۔علاوہ ازیں میڈیا میں خبریں آنے کے بعد پولیس سمیت دیگر حساس ادارے متحرک ہو گئے ہیں اورلاہور کے علاقوں جوہر ٹاﺅن ،ہنجر وال اور وحدت کالونی میںان خواتین کے رابطوں اور دیگر سر گرمیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جوہر ٹاﺅن سے اپنے پانچ بچوں کے ہمراہ جانے والی خاتون بشریٰ چیمہ عرف حلیمہ آپا کے گھر پر بھی تالے لگے ہوئے ہیں ۔حساس اداروں نے ان کے شوہر خالد حبیب چیمہ کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ وحد ت روڈ سے جانے والی خاتون فرحانہ حامد کے شوہر مہر حامد کو بھی حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر شدت پسند تنظیم میں شمولیت کے لئے شام جانے والوں کے موبائل فون ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے جس سے مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔
پاکستانی خواتین کی شام روانگی کے بعدشوہروں کے ساتھ وہ ہوگیا جس کا انہوں نے کبھی سوچا تک نہ تھا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































