پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ریحام اورجمائمہ سے علیحدگی ،عمران خا ن نے دوانقلابی رہنماﺅں کی مثال دے کرسب کوحیران کردیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوکت خانم ہسپتال لاہور میں چند سال قبل طالبان رہنما کابھی علاج ہوا تھا اور کہا ہے کہ اگر شادی کی ناکامی کو سیاست کی ناکامی قرار دیا جائے تو قائد اعظم ٗمہاتما گاندھی اور نیلسن منڈیلا کی شادیوں کی ناکامی کو کیانام دیا جائیگا ؟تیسری شادی کا ابھی فیصلہ نہیں کیا تاہم اگر فیصلہ کیا تو اس کے سیاست پر اثرات کو نہیں دیکھونگا ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے ایک انٹرویو کے دور ان انکشاف کیا کہ شوکت خانم ہسپتال لاہور میں چند سال قبل ایک افغان طالبان رہنما کا علاج کیا گیا ہے اس بات کامجھے تب چلا جب طالبان کی جانب سے شکریہ کا لیٹر موصول ہوا ۔ریحام خان سے طلاق کے بعدپیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے سوال پر عمران خان نے کہاکہ میں اپنی ذاتی زندگی بارے کوئی بات نہیں کہنا چاہتا اور جہاں تک ریحام خان کا تعلق ہے تو وہ بھی کوئی بات کر نے میں آزاد ہے ۔2015کا سال میرے لئے مشکل سال رہا ہے تاہم یہ کہنا درست نہیں کہ اگر میری شادی ناکام ہوئی ہے تو میں ایک ناکام سیاستدان ہوں ۔تاریخی طورپر اگر دیکھا جائے تو قائد اعظم محمد علی جناح بھی اس حوالے سے کامیاب نہیں رہے جبکہ مہاتما گاندھی اور نیلسن منڈیلا کو بھی ناکام سیاستدان قرار دینا پڑے گا کیونکہ نیلسن منڈیلا کی تو 80سال کی عمر میں کی گئی تیسری شادی کامیاب رہی ہے ۔ریحام خان سے شادی کی ناکامی کے سیاست پر اثرات کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہاکہ ابھی تک میں نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ مجھے ایک اور شادی کرنا ہے یا نہیں تاہم اگر تیسری شادی بھی میں نے کی تو یہ نہیں دیکھوں گا کہ اس کے سیاست پر کیا اثرات پڑتے ہیں ۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…