کراچی((نیوزڈیسک)سندھ اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی مخالف قوتوں کے رابطوں میں تیزی آگئی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے آئندہ سال مشکلات لے کر آنے والا ہے۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم، فنکشنل لیگ میدان میں آگئی ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک متحد ہو گیاتو پیپلز پارٹی کے لیے سندھ میں حکومت بچانا مشکل ہو جائے گا، نئی صورت حال نے پی پی قیادت کی نیندیں اڑا دیں ہیں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی سندھ میں ان ہاؤس تبدیلی کے حق میں ہیں،جبکہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اس بارے میں تاحال کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے پاکستاں پیپلز پارٹی کی مخالف قوتوں کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے گزشتہ 15سے 20 روز سے ایک فارمولے پرکام جاری ہے کہ ہر ممکن طریقے سے کسی بھی طرح ہاؤس کے اندر سے AAAتبدیلی ممکن بنائی جائے۔ ایم کیو ایم لیڈر نے بھی گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سندھ میں اگلا وزیر اعلیٰ ہماراہی ہوگایہ بیان بلاوجہ نہیں دیا گیا بلکہ اس کہانی کی تیاری گزشتہ 2 سے4ہفتوں سے جاری تھی کہ پی پی کی رینجرز اور نیشنل ایکشن پلان کے بارے میں انتہاپسندی کی پالیسی کے خلاف ایک واضح اسٹینڈ لیا گیا جو کہ اب کھل کر سامنے آ گیا ہے۔پی پی اس کہانی کو ماننے کے تیار نہیں اور یہ صورتحال اس کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔واضح رہے کہ پی پی کے پاس سندھ اسمبلی میں خواتین کے سیٹوں سمیت کل 86 نشستیں ہیں، دوسرے نمبر پر موجود متحدہ قومی موومنٹ 48 مسلم لیگ فنکشنل 10 اور مسلم لیگ )ن) کے پاس 6 نشستیں ہیں جبکہ جنرل نشستیں ملا کر پی ٹی آئی کی 4 مسلم لیگ (ق) کی ایک اور پی پی ایم کی 2نشستیں ہیں اور ایک آزاد امید وار بھی ہے۔ اگر پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک مل جائے تو سندھ میں ان ہاؤس تبدیلی آسکتی ہے
سندھ میں گورنرراج یاکچھ اورہونے والاہے ،فیصلہ ہوگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
سرکاری ملازمین کا جی پی فنڈ کتنا ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی



















































