اتوار‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعلی نے ”خدمت کارڈ“جاری کردیا،جانئے کن افراد کویہ کارڈملے گا

datetime 29  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کا معاشرے سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا ایک عام شہری کا۔ حکومت پنجاب مستحق خصوصی افراد کی معاونت کیلئے پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے فلاحی صوبائی پروگرام ”خدمت کارڈ“ کا اجراءکردیاہے تاکہ خصوصی افراد معاشرے کا بوجھ بننے کی بجائے بوجھ بانٹیں اور عملی طور پر معاشرے کا حصہ بن سکیں۔اس سے بڑی نیکی کیا ہو سکتی ہے کہ آپ ایک دکھی انسان کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھیں۔ مذکورہ پروگرام پنجاب کے 9 ڈویڑنز اور 36 اضلاع میں بیک وقت نافذالعمل ہو رہا ہے۔ ابتدائی طور پر 2 ارب روپے کی خطیر رقم سے 2 لاکھ سے زائد خصوصی افراد مستفید ہوں گے جنہیں خدمت کارڈ کے ذریعے سہ ماہی 3600 روپے ملیں گے۔ وہ منگل کو 90 شاہراہ ایوان وزیراعلی میں خدمت کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ آج ایک اعلی پائے کی تقریب منعقد کی گئی ہے اور خوشی ہے کہ ہم ایک اور نیک کام کرنے جا رہے ہیں جس کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کے ایک عام شہری جیسی حیثیت رکھتے ہیں تاہم وہ معاشرے میں اتنا حصہ نہیں ڈال سکتے جس پر حکومت کا فرض ہے کہ ان کی معاونت کریں اور ان کا ہاتھ بٹائیں۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ خدمت کارڈ کے اجراء کا مقصد یہ نہیں کہ ہم ہاتھ پھیلانے والوں کی فوج ظفر موج بھرتی کر رہے ہیں بلکہ یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے کہ ان افراد کو اس قابل بنایا جا سکے کہ وہ اپنے پاو¿ں پر کھڑے ہو کر معاشرے کے مفید اور کارآمد شہری بن سکیں جس سے انکی عزت و توقیر میں مزید اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ا س پروگرام کے ذریعے ایسے خصوصی افراد جو اہلیت رکھتے ہیں انہیں ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے تربیت دی جائے گی اور وزیراعلی پنجاب خود روزگار پروگرام کے تحت بلا سود قرضے دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اس وقت پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد بچوں اور بچیوں کو 16 ارب روپے کے کثیر فنڈ سے انجینئر ڈاکٹرز فلاسفرز اور دانشور بنا رہی ہے جس کے روح رواں ڈاکٹر امجد ثاقب ہیں جو اگلے ایک سال میں استعداد کو 2 لاکھ تک لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اخوت وزیراعلی پنجاب خود روزگار پروگرام کے تحت 8 لاکھ گھرانوں کو 16 ارب روپے کے بلا سود قرضے دے چکی ہے جن کی واپسی 99.9 فیصد ہے اور یہ اس سوچ کی بہترین مثال ہے کہ اگر آپ کوئی بھی کام کرنا چاہیں تو وہ ممکن ہے شرط یہ ہے کہ اس میں مسلسل محنت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع میں خدمت کارڈ کے اجراء کیلئے شفاف طریقے سے کام کیا جا رہا ہے جس کی باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…