اسلام آباد (نیوزڈیسک)ااسلام آبادبلدیاتی انتخابات،”کپتان “ نے میچ ٹائی کردیا۔ الیکشن کمشن نے اسلام آباد کے پہلے بلدیاتی انتخابات میں 636 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے 232‘ 232 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ جماعت اسلامی نے مجموعی طور پر آٹھ‘ پی پی نے بھی آٹھ نشستیں حاصل کیں 148 آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔ مختلف یونین کونسلوں کی 14 نشستوں پر مختلف وجوہات پر انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں۔ بدھ کو الیکشن کمشن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے 20 ‘ پی ٹی آئی نے 16 اور 14 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ جنرل نشستوں پر مسلم لیگ (ن) 99‘ تحریک انصاف 107‘ آزاد 77‘ جماعت اسلامی 4‘ پیپلز پارٹی 4‘ تحریک تحفظ پاکستان 2‘ اے ڈبلیو پی 3‘ پاسبان پاکستان 2 اور اے اے پی ایک نشست حاصل کی۔ خواتین کی 34 نشستیں مسلم لیگ (ن) ‘39تحریک انصاف‘ 23 آزاد‘ 3 جماعت اسلامی اور ایک نشست پیپلز پارٹی نے حاصل کی۔ محنت کشوں اور کسانوں کی 22 مسلم لیگ (ن)‘ 21 پی ٹی آئی ‘ 6 آزاد ‘ ایک جماعت اسلامی‘ نوجوانوں کی 21مسلم لیگ (ن)‘ 20 تحریک انصاف‘ 7 آزاد اور دو پیپلز پارٹی نے حاصل کیں۔ غیر مسلموں میں سے مسلم لیگ (ن) 16‘ پی ٹی آئی 13‘ آزاد 7 اور پیپلز پارٹی نے ایک نشست حاصل کی