ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

لال مسجد کے خطیب نے ایساکام کردکھایا جس کاحکومت نے سوچابھی نہ تھا

datetime 10  دسمبر‬‮  2015 |

.اسلام آباد(نیوزڈیسک)مولاناعبدالعزیز نے ملک میں شرعی قوانین کے نفاذ کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی عبدالعزیز ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے ہیں اور اب کی بار سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیاہے ، عدالت عظمیٰ میں جمعرات کو دائردرخواست میں ملک بھر میں شرعی قوانین کے اطلاق کی استدعا کردی ہے ۔ اپنے وکیل طارق اسد کی وساطت سے آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت مولاناعبدالعزیز نے آئینی درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو احکامات جاری کرے کہ آئین کے مطابق ایسے اقدامات کیے جائیں تاکہ مسلمان قرآن مجید کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیاں گزارسکیں ۔ اسی درخواست میں یہ بھی استدعاکی گئی ہے کہ آرٹیکل 25اے کے تحت پانچ سے 16سال کے درمیان تمام بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم دینے کا حکم بھی دیاجائے ۔ یادرہے کہ گزشتہ ماہ مولاناعبدالعزیز نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ملنے والی وارننگ کو مسترد کردیا تھااور کہاتھاکہ پاکستان اسلامی نظام کیلئے ہی بنایاگیاتھا لیکن تب سے آج تک اسلام سے دورہے اور یہ بھی کہاتھاکہ وہ مزید منصوبہ بندی کیساتھ آگے بڑھیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…