اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

خواجہ سعد رفیق اور حامد خان کو موسم سرما کی چھٹیوں نے روک لیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور کے حلقہ این اے 125 سے کامیاب ہونے والے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور انکے مد مقابل پی ٹی آئی کے حامد خان کو موسم سرما کی چھٹیوں نے روک لیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی خصوصی بنچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125کے نتیجہ کیخلاف دائر درخواست کی سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے باعث ملتوی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس شیخ عظمت کی سربراہی میں 3رکنی خصوصی بنچ نے این اے 125سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بظاہر لگتا ہے آج بھی سماعت مکمل نہیں ہو سکے گی،این اے 125کیساتھ 2صوبائی حلقوں کا معاملہ بھی منسلک ہے اور صوبائی حلقوں کے وکلا بھی سننا ہو گا۔ دوران سماعت پی ٹی آئی کے رہنما حامد زمان کے وکیل سے عدالت کی طرف سے سوال کیا گیا کہ قانون کی خلاف ورزی کا نتائج پر کیا اثر پڑااورجو فارم 14 مکمل ہیں ان کے مطابق فاتح کون ہے؟جس پر اویس احمد کا کہنا تھا کہ انہیں دلائل مکمل کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے، معاملہ ووٹوں کی تعداد کا نہیں قانون کی خلاف ورزی کا ہے۔ چیف جسٹس شیخ عظمت کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی ہونے پر سب متفق ہیں۔حامد زمان کے وکیل اویس احمد کا کہنا تھا کہ فارم14اور16کے نتائج میں فرق ہے، درسست فارم 14کی گنتی میں سعد رفیق کے1100 ووٹ زیادہ ہیں۔عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے باعث ملتوی کر دی ہے ۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…