پشاور (نیوز ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر کراچی آپریشن ختم ہوا تو پھر سے بدامنی لوٹ آئے گی ، انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کو ختم کرنا دوبارہ بدامنی کی طرف لوٹنا ہے۔ پشاور میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سشما سوراج کے آنے جانے سے وقتی طور پر حالات بہتر ہو سکتے ہیں تاہم مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر حالات مستقل طور پر بہتر نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی آپریشن سے 70فیصد امن ضرورآیا۔ انہوں نے کہاکہ رینجرز نے حالات خراب ہونے ہر آپریشن شروع کیا تھا۔